- الإعلانات -

گوتم اور ایشانت کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟کامران اکمل نے بتادیا

قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور ایشانت شرما کے ساتھ پیش آئے واقعے پر گفتگو کی۔

حال ہی میں کامران اکمل مہمان بنے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے طنز کیا کہ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ کو 2 بھارتی کرکٹرز سے کافی محبت ہے؟، یہ بات کتابوں میں آئی ہے کہ آپ گوتم گمبھیر اور ایشانت شرما کے لیے گنگناتے بھی ہیں اور آپ کو ان سے پیار بھی ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے؟

جواب میں کرکٹر نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ایشیا کپ کے دوران گوتم کے ساتھ تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی’۔ کامران اکمل نے بتایا کہ ‘میچ کے دوران گوتم کریز پر جمع ہوا تھا، میں نے ایک گیند پر پیچھے کیچ پکڑ لیا، مجھے لگا وہ آؤٹ ہے لیکن امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا’۔

کرکٹر نے بتایا کہ ‘میری اپیل پر گوتم سخت غصے میں آگیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایشانت شرما کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا، اس نے پہلے مجھے گالی دی تھی جس کے بعد میں نے بھی اسے گالی دی’۔ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ کامران اکمل نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے۔