- الإعلانات -

پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں بھرپورتیاریاں

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی میں بھرپورتیاریاں جاری ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے,

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ اور ون ڈے میں وائٹ واش کرنے کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کا میدان سجے گا۔

سرفراز احمد اور اظہر علی تو اپنے امتحان میں پاس ہوگئے اب مصباح الحق کا ٹیسٹ ہوگا۔ دبئی میں جمعرات سے شروع ہونے والے ایشیاء کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کی ڈے نائٹ تیاریاں زور و شور جاری ہیں، کرکٹ میں بھی جدت آگئی۔

سفید اور لال کے بعد اب گلابی رنگ کی گیند سے کھیلنا ہوگا۔ شارجہ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ٹیسٹ کی تیاری سے ہم آہنگ ہونے کیلئے ڈے نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلا جو ڈرا رہا۔

اپنی والدہ کی بیماری کے باعث تیسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامرنے دبئی میں ٹیم کو جوان کرلیا ہے