بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 24 June 2026 | پاکستان: 9 محرم 1448

ورلڈکپ؛ شاہین کیا خاص کرسکتا ہے؟ وسیم اکرم حمایت میں آگئے

Thursday, 19 October, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم ’’میگا ایونٹ کے ابتدائی تین میچوں میں فرنٹ لائن پاکستانی بالر شاہین آفریدی محض 4 وکٹیں حاصل کرسکے ہیں، جس کی وجہ سے اس کا اعتماد کم ہے، اگر آپ کو وکٹیں نہیں مل رہی ہیں تو صرف لائن و لینتھ پر قابو رکھتے ہوئے بالنگ کروائیں، ایسے حالات میں کوالٹی بالرز کو بس ایک یا دو اچھے سپیلز کی ضرورت ہے اور وہ فارم میں آجاتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ شاہین نے ابھی تک اپنی اس لائن پر بالنگ نہیں کروائی جہاں سے وہ وکٹیں لیتا ہے، ٹورنامنٹ میں 3 میچوں کے دوران انکا اکانومی ریٹ 6.31 کا رہا ہے جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان 6.55 کے اکانومی ریٹ سے بالنگ کروارہے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کیلئے جانا جاتا ہے تاہم ورلڈکپ کے دوران شاہین اپنی اُس فارم سے دور نظر آئے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *