- الإعلانات -

کامیاب ترین اولمپین مائیکل فیلپس چھپے رستم نکلے

دنیا کے کامیاب ترین اولمپین مائیکل فیلپس چھپے رستم نکلے، وہ نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش جلد ہونے والی ہے۔

اس بات کا انکشاف امریکی سوئمر نے گزشتہ روز کیا، اولمپک تاریخ کے سب سے کامیاب تیراک مائیکل فیلپس نے اس سال جون میں ہی اپنی گرل فرینڈ نکول جانسن سے شادی کر لی تھی، لیکن انہوں نے اب تک اسے راز میں رکھا تھا تاہم اب ایک اخبار نے اس کی خبر دے کر ان کے پرستاروں کو حیران کردیا ہے ۔

مقامی روزنامے کا کہنا ہے کہ فیلپس اور سابق مس کیلیفورنیا نکول جانسن کے ساتھ جون 13 کو شادی کی تھی۔ فیلپس نے اس خبر کو لے کر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اخبار نے بتایا کہ فیلپس جنہوں نے گزشتہ برس اپنی منگنی کی خبردی تھی ،جب وہ ریو اولمپکس میں جب اترے تو ان کی شادی ہو چکی تھی۔

امریکی تیراک نے ریو میں اپنے کیریئر کا 23 واں طلائی جیتا تھا لیکن ریو کے ساتھ ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔