- الإعلانات -

لاہور قلندرز کے رائزنگ اسٹارز پروگرام سے کئی ستارے چمکے

لاہور قلندرز کے رائزنگ اسٹارز پروگرام سے کئی ستارے سامنے آئے، ان میں ایک نام فاسٹ بائولر محمد عرفان کا بھی ہے۔

پنجاب کے ایک چھوٹے شہر ننکانہ کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے محمد عرفان پاکستان سپر لیگ میں دھاک بٹھانا چاہتے ہیں ، بائیں ہاتھ کے دراز قد فاسٹ بائولر محمد عرفان پنجاب بھر میں ہونے والے لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رائزنگ اسٹارز کی دریافت ہیں۔

محمد عرفان کا تعلق ننکانہ صاحب کے محنت مزدوری کرنے والے گھرانے سے ہے لیکن کرکٹ محمد عرفان کا جنون ہے اور وہ اسی میں نام کمانا چاہتے ہیں۔ محمد عرفان کا کہنا ہے کہ کیون پیٹرسن ہوں یا کرس گیل، کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کے نشانے پر سب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے محمد عرفان کی نشاندہی کی، عاقب جاوید کہتے ہیں کہ محمد عرفان کا ایکشن ہی منفرد نہیں مہارت بھی خوب ہے ۔ سابق فاسٹ بائولر وقار یونس محمد عرفان کے آئیڈیل فاسٹ بائولر ہیں، محمد عرفان کہتے ہیں کہ وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم کو مایوس نہیں کریں گے۔