- الإعلانات -

جنوبی افریقا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی.

دھرما شالا : جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں پروٹیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔دھرم شالہ میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریز کےپہلےمیچ میں جنوبی افریقا کو جیت کےلئے 200 رنز کا ہدف ملا۔انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے روہت شرما کے 106 اور ویرات کوہلی کے 43 رنز کی بدولت بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔جواب میں ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اےبی ڈویلیئرز اور ہاشم آملہ نےجارحانہ آغاز کیا۔ڈویلیئرز 51 اور ہاشم آملہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،، جسکے بعد جےپی ڈومینی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کا جیت کا خواب چکناچور کردیا۔ڈومینی نے انڈین باؤلرز کی جم کر پٹائی کی اور سات چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 گیندوں پر 68 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ڈومینی کی اس کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر تین وکٹوں کےنقصان پر دوسو رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ڈومینی کو شاندار کارکردگی پر میچ کےبہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔