- الإعلانات -

ایک اور انٹرنیشنل ٹیم اگلے سال پاکستان آنے کو تیار

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال دورہ پاکستا ن کی حامی بھر لی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید سلطان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن بلا ئنڈ کرکٹ ٹیم اگلے سال 10سے 20مارچ کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی ،میزبان ٹیم اس دورے کے دوران پاکستان سے 6میچز کھیلے گی۔