- الإعلانات -

تحریک انصاف کرکٹ کے میدان میں بھی اتر آئی

لاہور : تحریک انصاف کرکٹ کے میدان میں بھی اتر آئی ، پی ٹی آئی پی سی بی کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے بہترین فاسٹ باوٗلر تلاش کرے گی جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کرے گا عمران خان کی ہدایت پر لاہور سے فاسٹ باوٗلرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔پہلے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز لاہور سے ہو گا اور پھر یہ سلسلہ دوسرے شہریوں تک پھیلایا جائے گا جس میں 16 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں گے۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنے والے پانچ بہترین باوٗلرز کو سلیکٹ کر کے پی سی بی کو ریفر کیا جائے گا جنہیں سٹیٹ بینک کی جانب سے روزگار بھی ملے گا۔ اس سلسلے کا پہلا کیمپ 20 اور 21 فروری کو لاہور کے ایل سیِ سی اے گراوٗنڈ میں لگے گا