- الإعلانات -

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کورونا وائرس کے خلاف مستقبل میں تیار کردہ ویکسینز تک مساوی رسائی کے لیے اتفاق رائے سے قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کورونا وائرس کے خلاف مستقبل میں تیار کی جانے والی کسی بھی ویکسین تک مساوی ، موثر اور بروقت رسائی کے لیے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کر لی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 193 رکن ریاستوں نے گزشتہ روز اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جس میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے مستقبل میں تیار کی جانے والی کسی بھی ویکسین تک یکساں، موثر اور بروقت رسائی کی ضرروت پر زور دیا گیا جبکہ قرارداد میں عالمی ادارہ صحت پر کورونا وائرس کی وباءکو روکنے میں اہم کردار پر روشنی بھی ڈالی گئی، اس کے ساتھ ساتھ قرار داد میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری سائنسی بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہم آہنگی کو تقویت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے