- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے 3 عہدیدار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین مقامی رہنما ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ ضلع کلگام میں پیش آیا جہاں قاضی گند کے علاقے میں مسلح افراد نے بی جے پی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔
ہلاک شدگان میں بی جے پی کلگام ڈسٹرکٹ کا جنرل سیکرٹری اور دو دیگر مقامی عہدیدار ہیں جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جنرل سیکرٹری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ باقی دونوں زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قاضی گند اسپتال ڈاکٹر عاصمہ نذیر کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔