- الإعلانات -

سفیر پاکستان امیرخرم راٹھور کا ریاض میٹرو لیبر کیمپ کا دورہ

ریاض:(ملک ندیم شیر) سفیر پاکستان سعودی عرب امیرخرم راٹھور کا ویلفیئر اتاشی سہیل بابر کے ہمراہ ریاض میٹرو لیبر کیمپ کا دورہ۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی لیبر کے مسائل سنے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے پر بھی زور دیا ۔کیمپ کی انتظامیہ نے سفیر پاکستان اور ویلفیئر اتاشی سہیل بابر کو کیمپ میں ورکرز کو میسر سہولیات کا دورہ کرایا۔ سفیر پاکستان نے بہترین سہولیات پر کیمپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہےBACS چار بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہے، جس میں بیکٹل،سی سی سی، الموبانی، اور سیمنز شامل ہیں ۔ یہ چاروں کمپنیاں ریاض میٹرو پروجیکٹ کی لائن ون اور ٹو پر کام کر رہی ہیں ۔ اس لیبر کیمپ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے ۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی ورکرز کو سعودی قوانین کی پاسداری پر زور دیا اور اپنی رقوم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنے کی تلقین کی اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصیات کے بارے میں بھی پاکستانی ورکرز کو بتایا۔ وزٹ کے اختتام پر سفیر پاکستان ورکرز میں گھل مل گئے، ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کیمپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔