پاکستان

اتنا خوف کس بات کا ہے ؟ایسا لگ رہا ہے کلبھوشن عدالت آرہا ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا ہے جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہوں، پتہ نہیں کس چیز کا اتنا خوف ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے اور احاطہ عدالت میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج عدلات آتے آتے بھی ۱۵ منٹ لگ گئے ، رات میچ دیکھنے کیلئے بھی وقت نہیں تھا ، صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنارہی ہیے ، گرفتاری سے متعلق سوال پرعمران خان کا کہنا تھا حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگیں گے؟ جس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ سے پوچھ کر ہی کچھ کروں گا۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر معافی مانگیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے میں آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔
پولیس نے یہ کہہ کر کہ ججز آنے والے ہیں، صحافیوں کو عمران خان سے مزید سوالات سے روک دیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ باقی باتیں سماعت کے بعد میڈیا سے کروں گا، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو،بعد میں بات کریں گے، کوئی غلط ٹکر ہی نہ چل جائے۔
عمران خان کا عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے ، اس حوالے سے بعد میں بات کروںگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے