نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاشقند میں ازبکستان کے وزیرزراعت ڈاکٹر عزیز ووٹوف سے ملاقات میں پنجاب اورازبکستان کے درمیان زراعت خصوصاً کپاس کی پیداوار بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر بات کی اور فیصلہ کیاگیا کہ حکومت پنجاب اور ازبکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کو آرڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے گااورپنجاب میں زراعت کے شعبے کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ازبکستان کے تعاون سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
ازبکستان کے شعبہ زراعت سے وابستہ اعلی حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے وفد کو ازبکستان کے زرعی انقلاب کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ازبکستان نے زرعی شعبہ کی پائیدار ترقی کیلئے 10سالہ پروگرام کے تحت 9نکاتی ایجنڈے کو بنیاد بناکراپنی معیشت کو مضبوط کیا ہے۔ازبکستان نے اپنی معیشت کو زرعی انقلاب کے ذریعے مستحکم کیا اور زراعت میں ترقی کر کے اپنے ملک کی تقدیر بدلی ہے۔لہذا پنجاب حکومت ازبکستان کے زرعی ترقی کے 10سالہ پروگرام کے تحت 9نکاتی ایجنڈے سے استفادہ کرے گی۔
پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت زراعت کی پائیدارترقی کیلئے ایک پیج پر ہے۔پنجاب حکومت زرعی شعبہ خصوصا ًکپاس کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ازبکستان کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ زرعی شعبے خصوصاً کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ازبکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ ازبکستان کے دورے سے نہ صرف پنجاب کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں بلکہ زرعی پیداوار میں اضافہ بھی۔خوشی ہے کہ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے۔دونوں ممالک دوطرفہ تعاون سے خطے میں ٹیکسٹائل ہب بن سکتے ہیں۔باہمی تعاون اورتجارت سے شعبہ ٹیکسٹائل نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ٹیکسٹائل و گارمنٹس انڈسٹری میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔
پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ نے جہاں شہروں میںعوام الناس کی فلاح و بہبود کےلئے بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں وہیں دیہی ترقی ، کسانوں کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے بھی بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت و خوراک کے حوالے سے پنجاب کا ایک خاص مقام ہے۔ یہاں پانی کی فراوانی سے زرخیز زمین پاکستان بھر کےلئے اناج پیدا ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت کاشتکاروں کےساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور مشکل وقت میں کاشتکاروں کی حتیٰ المقدور امداد بھی کر رہی ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے زراعت ، کسانوں اور دیہی ترقی کےلئے کئے گئے اقدامات ، وزیر اعلیٰ کی دیہی عوام سے محبت کی نشانی ہے۔ حکومت پنجاب پسماندہ گاو¿ں اور دیہی آبادی کو ترقی دینے کےلئے دن رات محنت کر رہی ہے اور جلد ہی اس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔ دیہی ترقی سے نہ صرف ہماری غذائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ہمارے دیہاتی عوام بھی ترقی کی منازل طے کریں گے۔ تعلیم کے فروغ سے کسان کھیتی باڑی میں جدید طریقے اور آلات استعمال کرسکیں گے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا۔تھانے میں گندگی، تعفن اور صفائی کی ابتر صورتحال تھی جبکہ فرنٹ ڈیسک کا کمپیوٹر سلو تھا۔محسن نقوی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور واش رومز کی ابتر صورتحال پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایچ او کی سرزنش کی۔فرنٹ ڈیسک کمپیلنٹ سسٹم بھی سلوہونے پروزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ناراضگی کااظہار کیا۔محسن نقوی فرنٹ ڈیسک کے کمپیوٹر پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لینے لگے تو سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا۔ محسن نقوی تھانے کے دورے کے بعد دوبارہ فرنٹ ڈیسک پر آئے تو بھی سسٹم کام نہیں کر رہا تھا۔وزیراعلیٰ نے اچھی سپیڈ والا انٹر نیٹ لگانے اور زیر التواءدرخواستوں پر جلد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ درخواست کے اندراج سے ایف آئی آر تک سائلین کے تھانے کے بار بار چکر نہ لگائے جائیں اورسائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے محسن نقوی نے اکبر چوک فلائی اوورز منصوبے کے دورہ میںتعمیراتی سرگرمیوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث ہونے والی تاخیر کے ازالے کیلئے اضافی وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تعمیراتی کاموں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ اکبر چوک منصوبے کی تکمیل سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کو آسان آمدورفت کی سہولت ملے گی-ٹریفک جام رہنے کا ایشو مستقل طور پر حل ہو گا۔ منصوبے پر کام کے دوران درختوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز کی تمام پائل کیپس مکمل کر لی گئی ہیں۔ پیئرز، ٹرانسمز اور گرڈرز پر دن رات کام ہو رہا ہے۔ فلائی اوورز کے 66 میں سے 16 گرڈرز مکمل ہیں جبکہ دیگر پر کام تیزی سے جاری ہے۔دونوں فلائی اوورز کے نیچے سڑکوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے۔منصوبے سے منسلک 9 میں سے 3 یوٹرنز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کی ہے۔ پنجاب حکومت دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں اورزخمیوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔(آمین)
کالم
ازبکستان کے تعاون سے پنجاب میں زراعت کی ترقی
- by web desk
- اگست 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 697 Views
- 2 سال ago