نیویارک، سڈنی :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران اور اسرائیل گہرے تنازع کی طرف بڑھنے سے گریز کریں، اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے، اور مزید کسی کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خطے کو کسی بھی نئی جنگ یا غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔
دنیا
اقوام متحدہ کے سربراہ کی اسرائیلی حملوں کی مذمت، تحمل کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- جون 13, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 64 Views
- 4 دن ago