اسرائیل نے غزہ میں سویلین ہلاکتوں پر امریکا کی اظہار تشویش کے بعد خان یونس اور رفح سمیت پوری غزہ پٹی پر بم برسا کر گھروں میں موجود کئی خاندانوں کو نشانہ بنا ڈالا، اسرائیلی حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے محفوظ راہداری قرار دیے گئے رفح پر بھی رات گئے اسرائیلی بمباری میں خیمہ بستیوں میں پناہ لیے ہوئے بچوں سمیت کئی فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے شائع امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے جائزے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فضا سے زمین پر گرائے گئے 29 ہزار سے زائد بموں میں سے 45 فیصد بم ان گائیڈڈ تھے یعنی وہ اندھے بم تھے۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 7 ہزار 729 سے زائد بچوں اور 5 ہزار 153 سے زائد خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 608 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 8 ہزار 663 سے زائد بچوں اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین سمیت 50 ہزار 594 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اب تک 3 ہزار 714 طالب علم شہید جبکہ 5 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق غزہ میں شہید طالب علموں کی تعداد 3 ہزار 679 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 35 طالب علم اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں۔
پاکستان
دنیا
امریکی تنبیہ کے بعد اسرائیل کی پوری غزہ پٹی پربمباری، مزید 180 فلسطینی شہید
- by Daily Pakistan
- دسمبر 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 691 Views
- 1 سال ago