معیشت و تجارت

انٹر بینک ، ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک ، ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کے بھاو میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے55 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 581 پر آ گیا۔ابتک کاروبار کے دوران انڈیکس 78 ہزار 886 کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے