اے این ایف نے ملک میں منشیات کے سدباب کےلیے کیے جانے والے مختلف آپریشنوں کے دوران 61 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7میں راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد کی گئی اسی طرح لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کاروائی کے دوران بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزم فلائٹ نمبر PK 412 سے شارجہ جا رہا تھا جبکہ کوئیٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس ، ایک عدد پستول اور دو میگزین برآمد کوہاٹ اور خیبر کے علاقہ سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 185 گرام چرس برآمد۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پاکستان
جرائم
اے این ایف نے ملک کے مختلف حصوں میں کیےگئے آپریشن کے دوران 61 کلو چرس برآمد کر لی
- by Daily Pakistan
- نومبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1281 Views
- 2 سال ago