بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے 5 روز سے احتجاج میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں کوٹا سسٹم پر عمل درآمد رکواتے ہوئے ہائیکورٹ عدالت کے گزشتہ ماہ کوٹہ بحال کرنے کے حکم کو معطل کردیا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔ فیصلے میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو کم کرتے ہوئے سول سروس کی 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کے لیے اور 2 فیصد دیگر کیٹیگریز کے لیے مختص رہیں گی۔طلباءتنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹہ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں 71ء کی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کے لواحقین کے لیے 30 فیصد کوٹا مختص تھا تاہم اب یہ کم ہوکر صرف 7 فیصد رہ جائے گا۔ شیخ حسینہ حکومت نے سال 2018 میں کوٹہ سسٹم کو ختم کر دیا تھا، لیکن ایک عدالت نے اسے گزشتہ ماہ بحال کیا۔
ہنگاموں اور احتجاج کو کچلنے کےلئے حسینہ واجد نے بھارتی حکومت سے مدد طلب کی تھی لہذا بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت بچانے کیلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش پہنچنے کی خبریں ہیں۔بھارتی فوج کی ایک کمپنی مغربی بنگال سے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی ہے۔ ہندوتوا کے انتہا پسند بنگلہ دیش میں مسلمانوں کا قتل عام کریں گے۔ سوشل میڈیا پر فوجی ٹرکوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جن کے ساتھ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ بھارتی فوج کے ٹرک ہیں۔ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ مظاہرے روکنے کے لئے کرفیو نافذ اور سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے۔ فوج کو امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسج سروسز تاحال معطل، اووسیز ٹیلی فون کال سروس بھی تعطل کا شکار ہے۔ 105 پولیس اہلکاروں، 30 صحافیوں سمیت ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتیں 133 ہو گئیں۔ وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیئے۔
پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور کال سروسز معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ صورتحال نے 15 سال بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی آمرانہ حکومت کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔
1971ءمیں بھی شیخ مجیب کی دعوت پر بھارتی فوج مشرقی پاکستان میں داخل ہوئی تھی اور ہولناک قتل و غارت کے بعد بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی گئی۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی ہماری قومی تاریخ کا ایک ایسا دردناک سانحہ ہے جس نے ہر پاکستانی کو اشکبار کر دیا تھا ۔ اس سانحہ کے محرکات پر نگاہ ڈالیں تو ہمارے ازلی دشمن بھارت کا کردار سرفہرست دکھائی دیتا ہے۔ مشرقی پاکستان کو ہم سے علیحدہ کرنے میں وہ اپنے کردار کو تسلیم کرتا ہے اور باقی ماندہ پاکستان کو خاکم بدہن ختم کرنے کے اپنے منحوس ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمارے خلاف مختلف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے۔
اندرا گاندھی کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمن اور عوامی لیگ کے بعض لیڈروں کو اپنے جال میں پھنسالیا۔ شیخ مجیب الرحمن شروع سے ہی لسانی بنیادوں پر اپنی سیاست چمکانا چاہتے تھے۔ اندرا گاندھی کی حکومت نے مشرقی پاکستان میں حب الوطن لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے ہندو اساتذہ کی کھیپ تیار کی۔ جنہوں نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کےلئے مغربی پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم شروع کی۔ بھارت کے سفارتکار ڈھاکہ کے کلب میں کھلم کھلا صحافیوں اور دانشوروں میں پیسہ تقسیم کرتے اور انہیں مغربی پاکستان کو بدنام کرنے کےلئے اکساتے۔ 1960ءکی دہائی کے آخر میں جبکہ بھارت نے مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے اور بنگلہ دیش کے قیام کا منصوبہ بنایا۔ اس مقصد کےلئے انہوں نے بھارتی فوج کو مکتی باہنی کا نام دے کر پورے مشرقی پاکستان میں پھیلادیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عوامی لیگ کے کارکنوں اور ہندو¶ں کو پیسہ اور اسلحہ وہتھیار بھی فراہم کیے۔
پاکستان ٹوٹنے پر اندرا گاندھی نے کتنا ہی اظہار فخر کیا ہو، حقیقت یہ ہے کہ بنگلہ دیش کے قیام کے بھارت کو کچھ ہاتھ نہیں آیا بلکہ بھارت کے صوبے مشرقی پنجاب سمیت سکم، تامل ناڈو اور بیس سے زیادہ علاقوں میںعلیحدگی پسندی اور مرکز گریز رجحانات پرورش پانے لگے۔بظاہر اندرا گاندھی کا یہ اقدام اس کی فتح و کامرانی کا باعث نظر آیا مگر آج کا بنگلہ دیش ہر اعتبار سے اسلامی شناخت کا حامل ملک ہے۔ یوں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اندرا گاندھی کا یہ دعویٰ بالکل باطل ثابت ہوا کہ انہوں نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں غرق کر دیا ہے۔
پاکستان کے دولخت ہو جانے سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش تو بن گیا لیکن نظریہ پاکستان پر ایسی آنچ نہیں آئی کہ ہم دل برداشتہ ہوجائیں۔ خدا پاکستان کو محفوظ و سلامت رکھے مگر ہمیں یاد رہے کہ آج کے حالات و واقعات کل کے انجام کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس حقیقت کو بھلانے کے بجائے ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔
اہل بنگال نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور بنگالی آج بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ پاکستان کو توڑنے میں اندرا گاندھی، شیخ مجیب اور ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ہے۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کمزور ہوئی تو ملک کمزور ہو کر دولخت ہو گیا۔ ہم نے مشرقی پاکستان کھو دیامگر آج بے حد ضروری ہے کہ موجودہ پاکستان کو مضبوط کریں۔شیخ مجیب کی بیٹی حسینہ واجد کوبھی ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔جس طرح بھارت نے ان کے والد کے ساتھ بے وفائی کی ، کل کو یہی بھارتی فوج شیخ حسینہ واجد کے قتل کی بھی ذمہ دار ٹھہرائی جائے گی۔
کالم
حسینہ حکومت کی مدد کےلئے بھارتی فوج بنگلہ دیش میں داخل
- by web desk
- جولائی 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 137 Views
- 5 مہینے ago