قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے 6 پارٹیوں کا اتحاد ہے، حکومت سے جو بھی بات ہو گی وہ تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے جوڈیشل کمپلیکس اور دیگر جگہوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے لائی جائیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فائروال ہمارے لیے لگائی جا رہی ہے، یہ ان کے خلاف استعمال ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات جعلی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، حکومت 9 مئی کے مقدمات میں ہمیں سزائیں دلوانا چاہتی ہے۔
پاکستان
حکومت سے بات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگی ، عمر ایوب
- by Daily Pakistan
- جولائی 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 198 Views
- 5 مہینے ago