حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔یاد رہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند کر دیا، غریبوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی اب مہنگے داموں ہی خریدنا پڑے گا۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 روپے تھی جو اب 155 روپے کلو کر دی گئی ہے، 650 روپے میں ملنے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا اب 1500 روپے کا ملے گا جبکہ 380 روپے والا گھی 450 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے
پاکستان
معیشت و تجارت
حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طورپر بند کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- اگست 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 282 Views
- 4 مہینے ago