پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں کئی روز سے جاری اراضی تنازع پر حکومتی جرگہ کی سرپرستی میں فریقین کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ طے پانے کے بعد فریقین کے مابین جنگ بندی ہوگئی ہے دونوں گروپوں کے مورچہ زن مسلح افراد واپس نے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مورچوں میں پوزیشنز سنبھال لی ہیں۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے لیے امن معاہدہ طے گیا گیا ہے جس پر دونوں فریقین راضی ہے۔ معاہدے کے تحت امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی بھی فرد کو تحفظ نہیں دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں 12 کروڑ روپے جرمانہ جبکہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق معاہدہ فوری نافذ العمل ہوگا۔ دونوں فریقین کے کامیاب مذاکرات کے بعد کرم کے تمام راستوں کو آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرم میں گزشتہ کئی روز سے زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی، جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
پاکستان
علاقائی
حکومتی کوشش سے کرم ایجنسی میں متحارب فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 458 Views
- 2 سال ago