تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک ہوگئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔آڈیو لیک میں سنا جاسکتا ہے کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کیا گیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری کو ا یک مہینہ پہلے گرفتار کرلیتے تو اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں،آڈیو میں فواد چوہدری کے لئے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا۔ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے مبینہ آڈیو میں فواد چوہدری کے لئے استعمال کیے جانے والے الفاظ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیر یہ دو چوہدریوں کا آپس کا معاملہ ہے،اس کے علاوہ ق لیگ کے ارکان سے خطاب کر تے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو مگر خان صاحب کے قریبی لوگوں نے پارٹی کی جڑیں کاٹیں۔
خاص خبریں
خان صاحب کے قریبی لوگوں نے پارٹی کی جڑیں کاٹیں ہیں،پرویز الٰہی کی آڈیو لیک ہوگئی
- by Daily Pakistan
- جنوری 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 346 Views
- 2 سال ago