خون کے آنسو رونے والی لڑکی یاسمین کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، بکرے کی کلیجی کا خون گالوں پر لگا کر خون کے آنسو دکھائے جاتے تھے۔
لڑکی اور اس کی والدہ شہناز اختر کی جانب سے خون کے آنسو کی بیماری کا بتا کر لوگوں سے عطیات مانگے جاتے تھے، ٹیم سرعام بھی اس جعلسازی کا شکار ہوئی تھی۔
خاتون اور اس کی بیٹی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ ہم آپ کی ڈونر سے بات کروائیں گے، میں 25 لاکھ کی امداد آپ کو کرواؤں گا۔ وہ شخص خاتون کو کہہ رہا ہے کہ 25 لاکھ کے علاوہ جو آمدنی ہوگی اس میں آپ ہم سے کیا تعاون کریں گی اس پر لڑکی کی والدہ کہتی ہیں میں آپ کو آدھے پیسے دوں گی۔
خاتون کہتی ہیں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے اس کے پاس میں ہیں میں آپ سے ڈیل کررہی ہوں کہ آدھے آدھے پیسے کرلیں گے۔ دھوکے باز خاتون ہر کچھ عرصے بعد ویڈیو بنا کر لوگوں سے مدد کی اپیل کرتی تھی، لڑکی کی ماں کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی منظرعام پر آگئیں، ہر ویڈیو کے بعد لوگ لاکھوں روپے عطیات بھجواتے تھے۔
ٹیم سرعام نے خفیہ کیمروں کے ذریعے لڑکی کے خون کے آنسو کے میک اپ کرنے کی تیاری کے مناظر بھی قید کرلیے، پروگرام کے میزبان اقرار الحسن نے کہا کہ ٹیم کا فرض تھا کہ وہ اپنے نام سے ہونے والے فراڈ سے ناظرین کو آگاہ کریں تاکہ ان کے رزق حلال سے مستحق لوگوں کی مدد کریں۔