خاص خبریں

رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری بند

پی پی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہے انہیں سوٹ کرتا ہے کہ ہمارے خلاف بیان دیں، رانا ثنا

لاہور:منشیات مقدمے میں ریلیف کے بعد نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کردی،ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لئے فائل چیئرمین نیب کو بھجوادی۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی جبکہ ہائیکورٹ بھی راناثناء کی ضمانت کنفرم کرچکی ہے۔رانا ثناء اللہ کیخلاف 3مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں،24اپریل،27اپریل اور16اگست2019کو شکایات موصول ہوئیں،3دسمبر2019کو رانا ثناء اللہ کے خلاف شکایات کی ویریفکیشن مکمل ہوئی۔ڈی جی ن یب لاہور نے لاہور نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری20دسمبر2019کو دی جبکہ رانا ثناء اللہ کے گرفتاری کے وارنٹ9نومبر2020کو جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے