صحت علاقائی

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے 69 نئے مریض رپورٹ

ڈینگی

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے بھی اس مرض سے نمٹنے کی تیاری کر لی ہے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن میں مزید تیزی گزشتہ روز ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 4 مقامات سیل جبکہ 42 مقدمات درج کر لیئے گئے ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 17 پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے ہیں احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی برتنے پر ڈینگی کیسز میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی میں ڈینگی کے 69 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 166 مریض زیر علاج ہیں عوام سے اپیل ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے اپنے اردگرد ماحول کو خشک اور صاف رکھیں احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ہاٹ سپاٹس ایریاز میں فوکنگ کے رمل کو مزید تیز کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے