سعودی عرب کی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل کو برطرف، 20 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سیکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قر الحربی کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد بن کرار الحربی پر اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال، عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قر الحربی کو 10 لاکھ ریال جرمانے کے طور پر دی گئی سزا سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق خالد بن قر الحربی کو ملازمت سے برطرف کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ رشوت ستانی غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ایک کروڑ ریال سے زائد رقم اور دیگر ذرائع سے جمع کی گئی رقم، تحائف اور زرعی اراضی کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت دی ہے۔
دنیا
سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل کو برطرف، 20 سال قید کی سزا سنائی گئی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 250 Views
- 3 مہینے ago