خاص خبریں

سندھ میں نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن شامل کرنے کی درخوراست پر فیصلہ محفوظ

quran

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخوراست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی۔سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے