سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں فل کورٹ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت لائیو نشر کی جا رہی ہے۔سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے روسٹرم پر آ کر جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مختصر رہوں گا، 15 منٹ میں جواب الجواب مکمل کروں گا، آرٹیکل 218 کے تحت دیکھنا ہے کہ کیا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری شفاف طریقے سے ادا کی یا نہیں، ثابت کروں گا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری مکمل نہیں کی، کیس سیدھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں، موقف اپنایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، موقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع نہیں کرائی، 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی نے کوئی سیٹ نہیں جیتی لیکن 3 مخصوص نشستیں اسے ملیں۔
پاکستان
خاص خبریں
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس ، سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ
- by Daily Pakistan
- جولائی 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 213 Views
- 5 مہینے ago