سیلاب کی تباہ کاریوں نے ملک بھرکو بے حد متاثر کیا ہے اور اس کی بدولت نہ صرف جانی، مالی نقصان ہوا ہے بلکہ کئی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہے ، وزیر اعظم اور حکومت اپنے طور پر اس نقصان کے ازالے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ، افواج پاکسان اور سماجی تنظیموں کا جذبہ بھی لائق تحسین ہے ، خاص طور پر دینی اداروں سے وابستہ فلاحی تنظیموںنے اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے اور نبھاتے چلے آرہے ہیں ، برادر دوست ملک متحدہ عرب امارات سے ایک امدادی طیارہ سامان لیکر پہنچ گیا ہے ، مزید دس ایسے طیارے بھی امداد کو پہنچیں گے ، ان طیاروں میں ادویات ، سامان خوردنوش اور خیمے ، کمبل اور کپڑے وغیرہ بھی شامل ہے ، دوست ملک عوامی جمہوریہ چین سے بھی ایک امداد سامان کا جہاز پاکستان پہنچ چکا ہے ، ترکی کے صدر طیب اردوان کی جانب سے بھجوایا جانے والا امدادی سامان بھی پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ برطانیہ سے پندرہ لاکھ پاو¿نڈ امداد کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے ، بیرون ملک پاکستانی بھی اس نازک گھڑی کے موقع پر وطن عزیز کو فنڈز بجھوارہے ہیں لیکن سب سے بڑھ کر تینوں مسلح افواج نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ بھی ناقابل فراموش ہے اور پاکستان کی تاریخ میں ایسے سنہری الفاظ سے لکھ جائیگا، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کےلئے 10ارب روپے جب کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے صوبائی حکومتیں ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور اداروں سے ملکر رقوم کی شفاف ترسیل یقینی بنائی جائے گیاب صرف نعروں اور تقریروں کی نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے،غلط اور جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو دھوکا نہ دے،پاک افواج دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، مختلف لوگ اپنا نام ظاہر نہ کر کے بھی امداد کر رہے ہیں ،ایک گروپ کی جانب سے 45کروڑ فنڈ کے طور پر دیئے گئے ہیں، مخیر حضرات مشکل میں مبتلا بھائیوں کی امداد کریں،دکھی بھائی بہن آپ کے امداد کے منتظر ہیں ،برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ڈیڑھ ملین پاﺅنڈ امداد کا اعلان کیا ہے،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے سربراہوں کے شکرگزار ہیں۔ متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ہر طرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے،صوبے کے چاروں اطراف پانی کا سمند ر پھیلا ہو اہے،یہ سیلاب 2010کے سیلاب سے کہیں بڑا ہے،سیلاب کی تباہی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے،سیلابی ریلے سے تمام فصلیں تباہ ہو گئیں،چاول کی فصل بھی تباہی کو نمونہ بن چکی ہے،پرسوںخیبر پختوانخوا میں شدیدبارشوں سے سوات، دیر ، کالام اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ اگر پانی زمین کے اندر چلا جائے اس سے زیادہ خوش آئند بات کیا ہوگی،متاثرین کیمپس کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کو امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، متاثرین کیمپس میں لوگوں کو خورا ک کی فراہمی کی جارہی ہے،کوئٹہ اور سکھر کی شاہراہیں مکمل ٹوٹ چکی ہیں،پینے کا صاف پانی کی فراہمی کےلئے فوری طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں،وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر بھی سندھ کے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ بلوچستان پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لے کرفوری اقدامات کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ ترکی سے امداد ی سامان لے کر جہاز روانہ ہو چکے ہیں،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر دوست ممالک کے سربراہوں کے شکرگزار ہیں،برطانوی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ڈیڑھ ملین پاﺅنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ مشکل میں مبتلا بھائیوں کی امداد کریں،دکھی بھائی بہن آپ کے امداد کے منتظر ہیں،آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ تھامیں،ایک گروپ کی جانب سے 45کروڑ فنڈ کے طور پر دیئے گئے ہیں، مختلف لوگ اپنا نام ظاہر نہ کر کے بھی امداد کر رہے ہیں، سندھ میں سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی، فضائی جائزے میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا،موثر اقدامات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کا شکر گزار ہوں، طبی عملہ اور دیگر حکام بہت بہترین کام کررہے ہیں، مسلح افواج کے سربراہان نے ریلیف کاموں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ،پاک افواج دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، اجلاس میں تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے،زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے،اب صرف نعروں اور تقریروں کی نہیں بلکہ عملی کام کی ضرورت ہے،غلط اور جھوٹے الزامات لگا کر قوم کو دھوکا نہ دیں، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ صوبائی حکومتیں ، این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے اور اداروں سے ملکر رقوم کی شفاف ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا، سیلاب کی تباہ کاریاں جو ہونی تھی وہ ہوچکی ، اب اصل درپیش چیلنج یہ ہے کہ ہم ان متاثرین کو مناسب طور پر واپس زندگی کی طرف لائے اور انہیں ایڈجسٹ کرے ، اس کیلئے پوری قوم کو شانہ بشانہ مل کر کام کرنا ہوگا۔
بھارت کامکروہ پروپیگنڈا
ہمارا مشرقی ہمسایہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے سے کسی طورپر بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا اور ہر موقع پر پاکستان کیخلاف کی جانے والی سازشوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اگر ہمسایہ کے گھر میں آگ لگی ہو تو وہ خود بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکتا مگر بھارت میں قائم ہندو انتہا پسند تنظیم کی حکومت زمینی حقائق سے بے خبر ہوکر پاکستان کیخلاف ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتی ہے جسے پاک فوج لمحہ بہ لمحہ ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کررہی ہے ، بھارت کی جانب سے مذموم پروپیگنڈے کا سہارا لے کر پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فسطائی مودی پاکستان اور کشمیریوں کی مقامی مزاحمتی تحریک کو بدنام کرنے کے لیے کوئی بھی ہتھکنڈا استعمال کر سکتا ہے، مودی حکومت اس حدتک گرگئی ہے کہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو دہشت گرد کے طور پر پیش کررہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ذہنی طور پر معذور ایک شخص تبارک حسین کی گرفتاری کو استعمال کر رہا ہے جس نے حال ہی میں نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبورکی تھی، آزاد جموں و کشمیرمیں کوٹلی کے گاں سبز کوٹ کے رہائشی تبارک حسین کو بھارتی فوجیوں نے اس وقت گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب وہ چند روز قبل نادانستہ طور پر کنٹرول لائن عبور کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ پہنچ گیا تھا۔اس حوالے سے رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی فوجی کشمیریوں کو کنٹرول لائن کے قریب لاکر جعلی مقابلوں میں شہید کر رہے ہیں اور بعد میں انہیں پاکستانی عسکریت پسند کہہ کر پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت اپنے من پسند میڈیا کے ذریعے پاکستان اورکشمیریوں کی تحریک آزادی کی بری تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے کا عادی ہے اور اس نے جھوٹے بیانیے، من گھڑت شواہد اور جعلی مقابلوں کے ذریعے پاکستان مخالف مہم کو تیز کردیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت دہش تگردی کی ریاستی سرپرستی کررہا ہے، پاکستان دشمن پروپیگنڈے کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ پاکستان اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی اپنی سازشوں میں ضرور ناکام ہو گا کیونکہ پاکستانی اور کشمیری اپنے خلاف بھارت کی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، کشمیر کشمیریوں کا ہے ، ان کی امداد کیلئے پاکستان اپنا اخلاقی فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور پاکستان اور کشمیریوں کو دنیا کی کوئی طاقت آپس میں جدا نہیں کرسکتی ، کشمیری اور پاکستانی آپس میں لازم و ملزوم ہے اور کشمیرپاکستان کی شہہ رگ ہے ، ایک دن یقینا کشمیری اپنا حق خودارادیت لینے میں کامیاب ہوں گے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔
اداریہ
کالم
سیلاب متاثرین کی بحالی اولین ترجیح
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1014 Views
- 2 سال ago