پاکستان جرائم

سینڑل جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی

کراچی میں ہزاروں روپے بجلی کا بل آگیا، بیروزگار نوجوان کی خودکشی

سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی قیدی نے دن دیہاڑے ٰخود کو جیل میں اپنے سیل کے باتھ روم میں پھندا لگا کر خودکشی کی جس وقت خودکشی کی دیگر قیدیوں کی عزیز و اقارب سے ملاقاتیں جاری تھیں ساتھی اسیران ملاقاتوں کےبعد سیل پہنچے تو قیدی ندیم احمد کی نعش باتھ روم رسی سے لٹکی ہوئی تھی جیل کے میڈیکل آفیسر کو طلب کیاگیا چیک کرنے پر قیدی مردہ پایا گیا قیدی سال 2014 میں اپنے بیرون ملک نیشنلٹی ہولڈر کزن کے دو بچوں کو اغواء کرکے قتل کرنے میں ملوث تھا جیل حکام کے مطابق قیدی جون 2014 میں سینڑل جیل اڈیالہ منتقل کیاگیا جیل میں اسیری کے دوران طویل عرصے سے قیدی کو عزیز واقارب سے کوئی بھی ملنے نہیں آرھاتھا قیدی کی اپیل 2019 سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے جیل حکام نے نعش پولیس کے حوالے کرکے پوسٹ مارٹم وجوڈیشل انکوائری کے سفارش کردی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر ملک نے قیدی کے خودکشی خودکشی کے اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن سیعد الله گوندل کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے فیک فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے