عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو کےلیے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد آج ایم کیوایم بہادر آباد مرکز جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان این اے 242 سے دستبردار نہ ہونے کے اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو چند نشستوں تک محدود کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی سے کیماڑی اور ملیر کی قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی 10 نشستوں پر ن لیگ سے بات چیت پر تیار ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے اس کے علاوہ کراچی کی کسی اور نشست پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خاص خبریں
سیٹ ایڈجسٹمنٹ، شہباز شریف آج ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملیں گے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 29, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 515 Views
- 12 مہینے ago