طالبعلم پر معلم کے تشدد کی اطلاع ملنے پر تھانہ واہ کینٹ پولیس کی فوری کارروائی تشدد میں ملوث معلم قاری اکمل کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا سوشل میڈیا پر واقعہ کی اطلاع سامنے آنے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے متاثرہ طالب علم کو تلاش کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا تھانہ واہ کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے قاری اکمل کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم نے پائپ سے میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایس پی پوٹھوہار نے ملزم کی گرفتاری پر کہا کہ کسی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جا سکتا راولپنڈی پولیس تشدد کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے
جرائم
طالبعلم پرتشدد میں ملوث معلم قاری اکمل کو گرفتارکر لیا گیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 889 Views
- 3 سال ago