چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بیان جاری کیا کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ دو ماہ قبل بنایا گیا، 24 ستمبر کو عوام کو بھی بتا دیا تھا، مکمل صحت یاب ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے، دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے حکومت پر قاتلانہ حملے کا الزام لگانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی اتحادی حکومت نہیں بننی چاہئیے وگرنہ بلیک میل ہوتے رہیں گے۔ دو تہائی اکثریت ہو تو وزیراعظم مضبوط ہوتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بیان دیا ہے کہ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کہ مدعی ایف آئی آر کے اندراج میں جو نام لکھوانا چاہتا ہے وہ لکھا جائے گا، تفتیش کے بعد جس نام کا کیس سے تعلق ثابت نہ ہوا اس کا نام نکال دیا جاتا ہے۔
پاکستان
عمران خان کا بڑاقدام، ایف آئی آر چیلینج کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 618 Views
- 2 سال ago