لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی چھ مقدمات میں چوبیس مارچ تک حفاطتی ضمانت منظور کر لی ہے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ عمران خان کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات میں دائر حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی اس سے قبل قریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہو گئے۔انھین لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ساڑھے 5 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا سابق وزیر اعظم قافلے کی شکل میں پیشی کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے عدالت کے باہر بھی اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں، سمجھ نہیں آتی، ایک میں ضمانت لیں دوسرے میں پرچہ آتا ہے، میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسا پہلے نہیں ہوا، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو ٹھیک رہتا ہے، آپ کو اپنی چیزوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ اتنے زیادہ کیسز ہیں، سمجھ نہیں آتی، ایک میں ضمانت لیں دوسرے میں پرچہ آتا ہے، میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسا پہلے نہیں ہوا، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ سسٹم کے ساتھ چلیں تو ٹھیک رہتا ہے، آپ کو اپنی چیزوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے عمران خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ اب تک چیئرمین پی ٹی ئی پر 94 کیسز ہو چکے ہیں، 6 اور کیسز ہو گئے تو سنچری ہو جائے گی، یہ نان کرکٹ سنچری ہو گی عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5 مقدمات اسلام آباد میں اور 3 مقدمات لاہور میں درج ہیں، عمران خان متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ کیسز کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ ہم ان ہی کیسوں کو دیکھیں گے جن کی درخواستیں ہمارے پاس ہیں، ہم آپ کو بلینکٹ بیل نہیں دے سکتے
پاکستان
خاص خبریں
عمران خان کی چھ مقدمات میں چوبیس مارچ تک حفاطتی ضمانت منظور
- by Daily Pakistan
- مارچ 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 477 Views
- 2 سال ago