7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں اب تک 23 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید اور 60 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 45 سے 56 فیصد عمارتیں تباہ، 69 فیصد اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 142 مساجد، 3 گرجا گھروں اور 121 ایمبولینسوں کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی بمباری کی وجہ سے 36 میں سے 15 ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔576 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 18 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اب تک 29 ہزار بم، گولے اور گولے داغے جا چکے ہیں۔دوسری جانب غزہ جنگ کے 100 دن مکمل ہونے پر اسرائیلیوں نے تل ابیب میں 24 گھنٹے تک احتجاج کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث مرکزی شاہراہ کچھ دیر کے لیے بند کر دی گئی۔تل ابیب میں ہی دوسرے مظاہرے میں شرکاءنے یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
دنیا
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 100 دن مکمل ہو گئے
- by Daily Pakistan
- جنوری 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 350 Views
- 11 مہینے ago