پاکستان

غزہ پراسرائیلی حملوں کے 11 ہفتے، فلسطینی شہدا کی تعداد 19 ہزار سے متجاوز

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دیئے

غزہ: غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ ایک روز میں 100 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری سے ایک ہی روز میں 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اکتوبر کی 7 تاریخ سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک شہدا کی تعداد 19 ہزار 667 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے عودہ اسپتال کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا جبکہ عرب اسپتال پر چھاپہ مار کر عملے کے بیشتر ارکان کو گرفتار کرلیا۔ جبالیہ کیمپ پر ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 13 پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے