دلچسپ اور عجیب

لانگ مارچ کے اعلان پر نواز شریف کا بڑا بیان سامنے آگیا

مجھ سے انتقام لیتے لیتے آپ نے پاکستان کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس (عمران خان) کا انقلاب اس کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔ عمران کان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ یہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔


نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے