وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر ممبر نارتھ مرشد امین خٹک کی نگرانی میں لوئر دیر اور چترال میں برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری لواری ٹنل کی دونوں اطراف پر شدید برفباری کے باعث بلاک قومی شاہراہ (N-45)کو بحال کرنے کی سرگرمیاں تیز۔ت حالیہ شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل کا جنوبی اور شمالی راستہ بند ہوگیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اپر دیر میں لواری ٹنل کے جنوبی طرف 6 ایکسل گاڑی برفباری کے باعث پھنس گئی تھی۔تاہم بھاری ویکل کو منا خاور کے مقام پر برف سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ این ایچ اے کے عملے نے گاڑی ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کرنے کے بعد راستے پر واپس بھیج دی ۔
چترال، لوئر دیر، اپر دیر میں برف کو مسلسل ہٹایا جارہا ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث مسافروں اور سیاحوں سے التماس ہے کہ چترال اور دیر کی طرف غیر ضروری رخ نہ کریں این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے اور روڈ یوزرز کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے
پاکستان
خاص خبریں
لوئر دیر اور چترال میں برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری
- by Daily Pakistan
- جنوری 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 596 Views
- 2 سال ago