سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذاکرات ان سے ہی کامیاب ہوں گے جو ملک کے فیصلے کر رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے میں کس کا کردار تھا سب جانتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پارٹی چیئرمین کو مشورہ دوں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں۔راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
پاکستان
مذاکرات ان سے ہی کامیاب ہوں گے جو ملک کے فیصلے کر رہے ہیں،عارف علوی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 23, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 10 گھنٹے ago