غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں آج ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ سفاک فوجیوں نے نوجوان کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک فوجی آپریشن کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر رکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 733 Views
- 2 سال ago