مودی نے بر سر اقتدار آنے کے بعد ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر ملک کے تشخص کو تباہ کر دیا۔ مودی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا اور اس مقبوضہ وادی میں وحشیانہ فوجی مظالم میں شدت پیدا کی جو پہلے ہی تین دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کے ہاتھوں سسک رہا تھا۔ دسمبر 2019 میں، مودی نے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) میں محض مسلم تارکین وطن پر پابندی لگانے کیلئے قانون سازی کی،جس نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا۔ اس احتجاج میں دہلی پولیس نے 35 سے زیادہ پر امن مسلم مظاہرین کو شہید کیا۔بھارت تنگ نظر ریاست ہے اور اس کا سیکولر تشخص دنیا کے سامنے تباہ ہو چکا ہے ۔ مودی کے مسلم دشمنی کے احکامات بھارت کی بقاءاور سلامتی کے لئے اعلانیہ خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ بہترین اور مضبوط سفارتکاری کے ذریعے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کر سکتا ہے۔ بھارت کی اب یہ سب سے بڑی مشکل ہے کہ وہاں کوئی بھی اقلیت نہ محفوظ ہے نہ ہی ان کی ملی وثقافتی تشخص کا مستقبل محفوظ ۔آج بھارت ایک مکمل ہندو دیش بن چکا ہے۔ اب دنیا خود دیکھ لے کہ بھارت مودی کی قیادت میں کس خطرناک راستہ پر چل نکلا ہے ۔موہن بھگت سنگھ نے جب سے آرایس ایس کی صدارت کا عہدہ سنبھالا کوئی روز بھارت میں ایسا شائد ہی گزرتا ہوگا جب دیش بھر میں کہیں ‘گاو¿ رکھشا’ کے نام پر کسی مسلمان کو انتہا پسند ہندو موت کے گھاٹ نہ اتاردیتے ہوں ۔اب تو بی جے پی نے بھارت کی اہم ریاست اتر پردیش کا ریاستی کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا تو کیا اب دنیا یہ سمجھ لے کہ بھارت میں اعلیٰ ترین عدالتوں کی حیثیت بالکل نہیں رہی یعنی بھارت کے سیکولر چہرہ پر بہت بری طرح سے کالک مل دی گئی اب وہاں اقلیتوں کا کیا مستقبل ہے۔ مودی سرکار نے بھارت سے سیکولرازم کا جنازہ نکال کر اب دیش کے مستقبل کے لئے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ بھارت کے قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے مقام پر بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔یوں مودی رواں برس ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے لیے بھارت کی 80 فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ نریندر مودی نے درحقیقت رام جنم بھومی مندر نہیں بلکہ ہندو راشٹر کا افتتاح کیا ہے جب کہ اس موقع پر رام مندر میں 51 انچ بلند رام کی مورتی کی ”پران پرتھشٹا“ کی گئی۔ایودھیا میں 7 ہزار خصوصی مہمانوں اور ہزاروں عقیدت مندوں کے سامنے خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔مبصرین کے مطابق ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر دراصل ہندوو¿ں کے صدیوں پرانے ایک مطالبے کی تکمیل ہے۔ یہ کام وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہوا ہے تو وہ ان کو اس کے ثمرات بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم نے جس طرح خود کو ایک راسخ العقیدہ ہندو کے طور پر پیش کیا اور مندر کے افتتاح پر ہونے والی پوجا میں شرکت سے قبل 11 دن کی سخت مذہبی عبادات کی ادائیگی کے دوران کئی مندروں کے درشن کیے۔ اس سے ہندوو¿ں کے ایک بڑے طبقے میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ معروف جریدے دی گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر دراصل 2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔بی جے پی کو امید ہے کہ وہ رام مندر کے افتتاح کے بعد لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 400 جیتنے کے اپنے ہدف کو حاصل کر لے گی۔ 2019 میں بی جے پی نے 303 سیٹیں جیتی تھیں۔سیاسی سطح پر اگر مودی منتخب ہو کر مسلسل تیسری بار وزیرِ اعظم بنتے ہیں تو وہ پنڈت جواہر لعل نہرو کے بعد کانگریس کے علاوہ کسی اور جماعت سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیرِ اعظم ہوں گے جو یہ ریکارڈ بنائیں گے۔رام جنم بھومی نامی یہ مندر صدیوں پرانی بابری مسجد کی جگہ بنایا جا رہا ہے جسے 1992 میں انتہا پسند ہندوو¿ں نے مسمار کر دیا تھا اور جس کے نتیجے میں پھوٹنے والے مسلم کش فسادات میں دو ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ اس واقعے نے سیکولر سیاسی نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔لیکن مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے اس متنازع مندر کی تعمیر دہائیوں سے جاری مہم میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ہندوو¿ں کا عقیدہ ہے کہ بھگوان رام کا جنم سات ہزار سال قبل ایودھیا کے اسی مقام پر ہوا تھا جہاں 16ویں صدی کے ایک مسلمان شہنشاہ بابر نے مندر گرا کر مسجد تعمیر کروائی، جسے بابری مسجد کہا جاتا تھا۔بی جے پی نے عوامی مہم میں ایک اہم کردار ادا کیا، جس کی وجہ سے آخرکار مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔پارٹی کے سینیئر رہنما لال کشن اڈوانی نے اس مہم کے لیے ملک گیر رتھ نکالی تھی جس کا مقصد بابری مسجد کو مسمار کرنا تھا۔دوسری جانب شہر کی مسلم آبادی خوف کا شکار نظر آتی ہے۔ بھارتر کی شمالی ریاست اتر پردیش میں واقع شہر ایودھیا کی آبادی تقریباً 30 لاکھ ہے، جن میں سے پانچ لاکھ مسلمان ہیں۔ ان مسلمانوں کی تعداد کا کم از کم دسواں حصہ نئے تعمیر شدہ رام مندر کے قریبی علاقے میں رہائش پذیر ہے اور ان میں سے کچھ رہائشیوں نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ہندوو¿ں، خاص طور پر یاتریوں سے خوفزدہ ہیں، کیونکہ کوئی بھی واقعہ ممکنہ طور پر کسی بڑے واقعے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔