پاکستان

میانوالی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

میانوالی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

میانوالی میں 2 اکتوبر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف سٹی تھانے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس پر پتھرا، فائرنگ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایف آئی آر میں 22 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے