وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو پنجاب میں سیکیورٹی نہ ملنے پر ان کے پرنسپل سیکریٹری نے خط پنجاب حکومت کو ارسال کردیا۔ خط کے متن کے مطابق ملک بھر میں وی وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو فیصل آباد میں سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ معاملہ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس میں لایا جائے۔ خط میں تحریر ہے کہ ایس او پیز کے مطابق علی امین گنڈاپور کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی، اس بات کی انکوائری کی جائے۔
پاکستان
وزیراعلی کے پی کو پنجاب میں سیکیورٹی نہ ملنے پر صوبائی حکومت کو خط ارسال
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 241 Views
- 4 مہینے ago