پاکستان جرائم

وزیرِاعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈر عباداللہ کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس

وزیرِاعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا اپوزیشن لیڈر عباداللہ کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس

وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی عباد اللہ کو 1 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
نوٹس کے مطابق عباداللہ نے بیان دیا ہے کہ وزیرِاعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کوہستان اسکینڈل کے مرکزی کردار ہیں۔
وزیرِاعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عباداللہ کے بیان سے وزیرِ اعلی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔یہ قانونی نوٹس علی عظیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے عباداللہ کو بھیجا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے