پاکستان

تو ہین عدالت کیس، عمران خان کو مشہور سیاسی تجزیہ نگار سردار خان نیازی کا مشورہ

تو ہین عدالت کیس، عمران خان کو مشہور سیاسی تجزیہ نگار سردار خان نیازی کا مشورہ

تو ہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے پر ملک کے مشہور سیاسی مبصر سردار خان نیازی نے مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق تو ہین عدالت کیس میں عدالت نے فیصلہ 2 ہفتے کیہلئے محفوظ کر لیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک کے مشہور سیاسی مبصر سردار خان نیازی نے بیان دیا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، خدارا عمران خان کی لیگل ٹیم ہوش کے ناخن لے اور ان کو غلط مشورے دینے سے گریز کرے۔


اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عدالت میں جا کر معافی مانگ لیں اسی میں ان کا سیاسی مستقبل ہے، اداروں سے ٹکراؤ ملکی مفاد میں نہیں ہو تا،
اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے، جلسوں میں الفاظ کا درست چناؤ لیڈر کی پہچان ہو تی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے