انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں آج آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے افغانستان اور آئرلینڈ جبکہ دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول تھا تاہم دونوں میچز ہی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ گروپ ون میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے تین، تین پوائنٹس ہو گئے ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے، آئرلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، سری لنکا پانچویں اور افغانستان چھٹے نمبر پر ہیں۔
گروپ 2 میں بھارت دو میچز میں کامیابی کے بعد پہلے، جنوبی افریقہ ایک فتح کے ساتھ دوسرے، زمبابوے ایک جیت کے ساتھ تیسرے، بنگلہ دیش ایک میچ میں کامیابی کے بعد چوتھے، پاکستان پانچویں اور نیدرلینڈز چھٹے نمبر پر ہے۔
کھیل
ٹی 20 ورلڈکپ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1271 Views
- 2 سال ago