پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1156 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.77 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
خاص خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 112 Views
- 2 مہینے ago