پشاور ہائی کورٹ نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس)ان سروس 10 فیصد کوٹے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ درخواست کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق پی ایم ایس میں پروموشن کیلئے 10 فیصد کوٹہ صرف سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے مختص ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ 2010 میں ترمیم کے بعد صرف سیکریٹریٹ ملازمین اپلائی کرسکتے ہیں، کوٹہ آئین اور پی ایم ایس رولز 2007 کے خلاف ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ کوٹہ ختم کرکے 5 سال کی ملازمت والے ملازمین کو شامل کیا جائے، امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں، شامل ہونیکی اجازت دی جائے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے صرف اشتہار چیلنج کیا، رولز نہیں۔عدالت عالیہ پشاور نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کردی۔
پاکستان
پشاور ہائیکورٹ نے پی ایم ایس ان سروس کوٹے کیخلاف درخواست خارج کردی
- by Daily Pakistan
- اپریل 9, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 46 Views
- 1 ہفتہ ago