علاقائی

پولیس نے امتناع سرقہ ایکٹ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

پولیس نے امتناع سرقہ ایکٹ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا

پھالیہ (بیورو چیف) پولیس نے امتناع سرقہ ایکٹ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہےگرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پھالیہ پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ارکان کو اسکے سرغنہ غلام عباس عرف باسو سمیت گرفتار کر لیا ہے دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم مبلغ 1260000 روپے ،اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والی 1 عدد رائفل اور 2 عدد پسٹل بھی برآمد کر لئے ہیں پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ ملزمان مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں دوران تفتیش مزید انکشاف متوقع ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے