پاکستان

کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کررہے ہیں ، خالد مقبول صدیقی

کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور مزدور کی نمائندگی سرمایہ دار کررہے ہیں ، خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایوانوں میں کسانوں کی نمائندگی جاگیردار اور مزدوروں کی نمائندگی سرمایہ دار اور عوام کی نمائندگی خاندان کرتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ تعلیم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی 18 کروڑ ہے، یہ نوجوان آپ کے لیے ایک موقع ہیں اور بوجھ بھی بن سکتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خطہ ترقی کر رہا ہے، ہم وہاں بھی پیچھے ہیں، ہمیں اس کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے